ویب ڈیسک: برطانیہ میں جیلیں قیدیوں سے بھر گئیں، جگہ ختم ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے وزیر جیل خانہ جات کا کہنا ہے کہ ملک میں جیلیں پوری طرح قیدیوں سے بھر گئیں ہیں، ہمارے پاس جگہ ختم ہوچکی ہے۔
اس حوالے سے لندن کے وزیر جیل خانہ جات ڈامیان ہنڈز کا کہنا ہے کہ جگہ کی کمی سے نمٹنے کے لیے پولیس کو 400 سیل استعمال کرنے کا کہہ دیا گیا ہے، رواں ماہ جیلوں میں قیدیوں کی تعداد اچانک بڑھی، 2007ء کے بعد پہلی مرتبہ آپریشن سیف گارڈ شروع کرنے کی ضرورت پڑی ہے، دراصل قیدیوں میں اضافے کی وجہ کریمنل بار ایسوسی ایشن کی ہڑتال بھی ہے۔ ہڑتال کی وجہ سے زیادہ لوگوں کو ریمانڈ پر رکھنا پڑا۔
ڈامیان ہنڈز نے کہا کہ لیبر پارٹی کا حکومت پر جیلوں میں 10 ہزار قیدیوں کی گنجائش ختم کرنے کا الزام ہے۔