وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا ملک میں سود کے خاتمے سے متعلق اہم بیان  

وفاقی وزیر خزانہ، اسحاق ڈار ،سود،خاتمہ،بیان،سٹی42
کیپشن: Ishaq dar,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ 5 سال میں ملک سے سود کا خاتمہ ہو سکتا ہے۔

 کراچی میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) اور مرکز الاقتصاد الاسلامی کے زیر اہتمام حرمت سود کے عنوان سے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے  کہا کہ سود کے ذریعے پیسہ کمانا آسان ہو جاتا ہے لیکن یہ جائز نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں رائج سود کے نظام کو ختم کرنا ہے، اگر ہم خلوص نیت سے صرف اللہ کی رضا کے لیے فیصلہ کریں تو 5 سال میں ملک سے سود کا خاتمہ ہو سکتا ہے، زکوۃ و عشر کا نظام اپنانا چاہیے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ پچھلی حکومت میں میری سیکرٹری خزانہ کو ہدایات تھیں کہ قرضہ لینے کےلیے پہلی ترجیح اسلامی بانڈز سکوک کے ذریعے قرضہ لیں، اگر ان کے پاس پیسے نہ ہوں تو مجبوری ہے، ظاہر ہے ریاست کا کاروبار تو بند نہیں ہوسکتا، ملک میں رائج سود کے نظام کو ختم کرنا ہے، اللہ کرے میرے پاس ایسا جادو ہو کہ میں ایک ہفتے، ایک ماہ میں سود ختم کردوں، لیکن ریاست کا کاروبار ہے جس میں سود 75 سال سے جاری ہے۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ سودی نظام کےخاتمے کیلئے شرعی عدالت کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں، ملک میں 20 سے 21 فیصد بینکاری نظام پہلے سے اسلامک بینکاری ہے، کوشش ہے 5 سالوں میں مکمل طورپر اسلامی بینکاری نظام رائج کر دیاجائے، ہم نے اسلامک بینکاری نظام کو پاکستان میں ایک کامیاب نظام کے طور پر رائج کرنا ہے۔