اچھرہ میں افسوسناک واقعہ،ٹرانسفارمر گرنے سے خاتون جاں بحق

 اچھرہ میں افسوسناک واقعہ،ٹرانسفارمر گرنے سے خاتون جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:  اچھرہ کے علاقہ میں ٹرانسفارمر گر گیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹرانسفارمر کی زد میں ایک راہگیر خاتون جاں بحق جبکہ1 بچی زخمی ہوگئی، 3 سال کی بچی کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔واقعہ اس وقت پیش آیا جب خواتین شاپنگ میں مصروف تھیں کہ اس دوران کپڑے کی دوکان کے باہر لگا ٹرانسفارمر اچانک نیچے آ گرا جس سے 38 سالہ خاتون صبا علی اور ایک کمسن بچی زخمی ہوگئے۔اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر دونوں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا ہے۔

 ایس ڈی او اچھرہ سب ڈویژن سہیل کا کہنا ہے کہ ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمر گرنے کی وجہ سے حادثہ ہوا، ایچ ٹی پول پر نصب ٹرانسفارمر اچانک گرا جس کے باعث حادثہ پیش آیا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer