سٹی 42: وزیراعلٰی پنجاب کے معاون خصوصی حسان خاور کا گلاب دیوی انڈر پاس کا دورہ، تعمیر کا جائزہ لیا، کہتے ہیں ٹریفک کا نظام بحال کرنے کیلئے شہر میں مزید تین انڈر پاس بنائے جا رہے ہیں۔
حسان خاور نے گلاب دیوی انڈر پاس کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انڈر پاس پر 1.75 ملین روپے کی لاگت آئے گی، گلاب دیوی انڈر پاس کے ذریعے ایمبولینس سمیت قصور جانے والی 1.5 لاکھ گاڑیوں کو بڑی سہولت ملے گی۔گلاب دیوی انڈر پاس عثمان بزدار کا لاہور کے لیے تحفہ ہے۔ لاہور کے لیے 4 فلائے اور بنائے جائیں گے جبکہ کریم بلاک پر بھی فلائے آور اور انڈر پاس بنایا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ شہر میں دس منزل پر مشتمل مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال، کشمیر روڈ اور شیرانوالا گیٹ پر ٹینکس کی کنسٹرکشن جاری ہے جبکہ6 واٹر سٹوریج ٹینک بھی بنائے جارہے ہیں۔
واضح رہے گزشتہ روز لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے انجنئیرنگ ونگ نے سمن آباد موڑ پر نئے انڈر پاس کا پی سی ون حکومت پنجاب کو منظوری کے لئے بھجوادیا ہے۔ صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کے حلقہ میں ایک ارب انتالیس کروڑ اڑتالیس لاکھ روپے کی لاگت سے انڈر پاس بنے گا۔ پلاننگ کے مطابق سمن آباد کی جانب گلشن راوی فل ہائیٹ انڈر پاس تعمیر ہوگا، ڈیول کیرج وے انڈر پاس کی لمبائی پانچ سو میٹر سے طویل ہوگی جبکہ انڈر پاس فل ہائیٹ میں ملتان روڈ کو زیر زمین کراس کرے گا۔