راؤ دلشاد حسین: کمشنر لاہور کی شہریوں کو ماسک مہیا کرنے کی مہم کی مقبولیت میں اضافہ، کمشنر لاہور ڈویثرن کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان کی لاہور ویئرزماسک مہم کے امریکہ میں بھی چرچے، امریکی فرم نے کمشنر لاہور کو تین کروڑ فیس ماسک تحفے میں دے دیئے۔
تین کروڑ ماسک کی شپمنٹ امریکہ سے لاہور کےلیے روانہ کردی گئی۔کروڑوں فیس ماسک امریکی کمپنی نے پاکستان کو عطیہ کر دیئے، لاہور کی کارگو کمپنی سے کمشنر آفس کا معاہدہ ہو چکا ہے، بلامعاوضہ فیس ماسک شپمنٹ کو کراچی سے لاہور پہنچایا جائے گا۔
اگلے ہفتے فیس ماسک شپمنٹ لاہور پہنچے گی، فیس ماسک کو لاہور کے آلودہ ترین علاقوں میں سرکاری کیمپ لگا کرتقسیم کیا جائے گا۔کورونا اور سموگ کے لیے پاکستان پوسٹ آفس کو مزید ماسک فراہم کئے جائیں گے جبکہ فیس ماسک سرکاری دفاتر اور رولر ڈسپنسیریوں سے شہری مفت لے سکتے ہیں۔