(ن) لیگ کا آرڈیننس کی منظوری کیخلاف عدالت جانے کا اعلان

(ن) لیگ کا آرڈیننس کی منظوری کیخلاف عدالت جانے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی اکبر/ قذافی بٹ) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پنجاب اسمبلی سے آرڈیننس کی منظوری کےخلاف عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کردیا۔

صوبائی وزیر قانون وسوشل ویلفیئر راجہ بشارت  نے اپوزیشن کی جانب سے غیر آئینی قانون سازی کا الزام مسترد کرتے ہوئے کہا  کہ ہم تو آرٹیکل 154/6 پرپوری طرح عملدرآمد کر رہے ہیں۔

انہوں نے اسمبلی میں اپوزیشن کے رویے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز پروڈکشن آرڈر پر اسمبلی آتے ہیں اور مہمانوں سے ملکر، گپ شپ لگا کرچلے جاتے ہیں، پریس کانفرنس کرتے ہیں، اپنے کاروباری معاملات دیکھتے ہیں اور ایوان میں اپنے عوام کی بہبود کے لیے قانون سازی میں حصہ نہیں لیتے۔

راجہ بشارت نے کہا کہ اسمبلی کا ریکارڈ چیک کر لیں موجودہ سیشن میں اپوزیشن لیڈر کا کیا کردار رہا، اپوزیشن لیڈر نے صرف 10 منٹ کا خطاب کیا اور جب قانون سازی کا عمل شروع ہوا تو چلے گئے۔ 

Sughra Afzal

Content Writer