’’وزیراعظم نے ترقی و خوشحالی لانے کی پالیسی واضح کر دی ہے‘‘

’’وزیراعظم نے ترقی و خوشحالی لانے کی پالیسی واضح کر دی ہے‘‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی اکبر) اسپیکر صوبائی اسمبلی چودھری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ عمران خان نے ترقی اور خوشحالی لانے کی پالیسی وضع کر دی ہے، انشاء اللہ وعدے پورے ہوں گے۔   

اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے حکومت کے 100 دن مکمل ہونے پر پنجاب اسمبلی میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے وفود سے گفتگو میں کہا ہے کہ عمران خان کو مضبوط کرنے میں ہی پاکستان کا بھلا ہے، وہ نیک نیت رہنماء ہیں حکمران نیک نیت ہو تو اللہ تعالیٰ مدد کرتا ہے اور ملک معاشی طور پر مضبوط ہوتا ہے۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی نے مزید کہا کہ شہبازشریف نے کوئی بھی کام دور اندیشی کے بجائے صرف سستی شہرت حاصل کرنے کیلئے کیا، ہم نے پنجاب کے خزانے میں 100 ارب روپے چھوڑے تھے میاں صاحب نے صوبے کو دیوالیہ کردیا۔

ہم نے اپنے دور حکومت میں شریف فیملی سے خیر خواہی کی اور ان کے کاروبار بھی چلاتے رہے مگر شہبازشریف نے وزارت اعلیٰ کے دس سالہ دور میں ہمارے خلاف جھوٹے کیس بنائے گئے مگر ہمارا دامن صاف ہے اس لیے اللہ کریم نے ہماری مدد فرمائی، شریف خاندان اپنی عوام دشمنی کے باعث اللہ کی پکڑ میں ہے۔

صدر پی ایف یو جے رانا محمد عظیم، سیکرٹری جنرل جی ایم جمالی، صدر پنجاب یونین آف جرنلسٹس شہزاد حسین بٹ، جنرل سیکرٹری اشرف مجید، صدر کراچی یونین آف جرنلسٹس حسن عباس، جنرل سیکرٹری عاجز جمالی، چیئرمین ایپنک اکرام بخاری، وائس چیئرمین نعیم مصطفی اور لاہور پریس کلب کے صدر اعظم چودھری نے صحافیوں کے حوالے سے چودھری پرویزالٰہی کے اقدامات کو سراہا اور کہا کہ وہ صحافیوں کی بہتری کیلئے اقدامات کریں گے۔

مزید اہم خبریں جانئے: https://www.youtube.com/channel/UCdTup4kK7Ze08KYp7ReiuMw/videos