سٹی 42 : کراچی میں ایک اور نوجوان خطرناک بیماری ریبیز کا شکار ہوکر انتقال کرگیا۔
علی محمد گوٹھ کے رہائشی 14 سالہ فہد عارف کو 3ماہ قبل کتے نے کاٹا تھا، جس کے بعد فہد عارف کو جناح اسپتال لایا گیا، آج وہ انتقال کرگیا۔
جناح اسپتال کے ڈاکٹر عرفان کاکہناہے کہ رواں سال کے دوران کتے کے کاٹنے کے بعد جناح اسپتال میں 4 افراد انتقال کرچکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ 14 سالہ نوجوان کو 3 ماہ قبل کتے نے کاٹا تھا۔
ڈاکٹر عرفان نے ہدایت کی کہ عوام اوارہ کتوں سے بچیں، کتے کے کاٹنے کے فوری بعد ویکسین لگوائی جائے۔