سٹی 42: پاکستان اور امریکہ کے باہمی ٹیرف پر باضابطہ مذاکرات کا آغاز ہو گیا
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور امریکہ کے تجارتی نمائندے ایمبیسیڈر جیمیسن گریئر کے درمیان ٹیلی فون/ویڈیو کانفرنس کے ذریعے بات چیت ہوئی، فریقین نے تعمیری ماحول میں اپنے نقطہ نظر کا تبادلہ کیا، فریقین نے آئندہ چند ہفتوں میں کیے تکنیکی سطح پر تفصیلی مذاکرات پر اتفاق کیا،فریقین نے مذاکرات کو جلد از جلد کامیابی سے مکمل کیے جانے کے عزم کا اظہار کیا