ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ای چالان نادہندہ افراد کیلئےبری خبر

 ای چالان نادہندہ افراد کیلئےبری خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک:کیمروں کے ذریعے ای چالان نادہندہ افراد کیلئےبری خبر ، ضلعی پولیس اب نادہندہ افراد کے گھروں پر ریڈ کرے گی۔تمام اضلاع کی پولیس کو نادہندہ افراد کی فہرستیں فراہم کر دی گئی ہیں۔اس سے قبل صرف ٹریفک پولیس سڑکوں پر ایسی گاڑیوں کو روکتی تھی۔

نیا قانون پاس ہونے کے بعد ضلعی پولیس کو کارروائی کا اختیار دے دیا گیا ہے۔پنجاب بھر میں ای چالان کی مد میں 6 ارب روپے سے زائد رقم واجب الادا ہے۔

جو افراد چالان جمع نہیں کروائیں گے، انہیں سرکاری دفاتر سے کوئی سہولت بھی نہیں دی جائے گی ,مثلاً گاڑی کا انتقال، فائل اپروول، یا رجسٹریشن میں رکاوٹ.
یہ اقدامات حکومت کی جانب سے ای چالان نظام کو مؤثر بنانے کے لیے کیے جا رہے ہیں تاکہ شہری بروقت ادائیگیاں یقینی بنائیں۔