راو دلشاد: علم ویقین کا قافلہ آج سر زمین لیہ پر, وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف آج لیہ میں ہونہار سکالر شپ اور لیپ ٹاپ تقسیم کریں گی.
تفصیلات کےمطابق ڈی جی خان ڈویژن میں سی ایم لیپ ٹاپ سکیم اور ہونہار سکالر شپ فیز کا باقاعدہ آغاز کریں گی، ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے طلبا و طالبات میں 1,645 لیپ ٹاپس تقسیم ہونگے۔
586 لیپ ٹاپ ڈی جی خان ڈویژن کی سرکاری یونیورسٹیز، 199 میڈیکل کالج اور 860 لیپ ٹاپ کالجز کے طلبہ کو دئیے جا رہے ہیں۔
ہونہار سکالرشپ پروگرام کے فیز ٹو کے تحت ڈی جی خان ڈویژن کے1,696 طلبہ کو ایک کروڑ 93 لاکھ روپے دئیے جا رہے ہیں۔
ڈی جی خان ڈویژن کی 414 سکالرشپس سرکاری جامعات، 62 سکالرشپس میڈیکل کالج اور 1,220 سکالرشپس کالجز کے طلبہ کو دئیے جا رہے ہیں۔