عمران خان کے خلاف بھی ملٹری کورٹ میں مقدمہ چلنا چاہیے،رانا ثنا اللہ

Rana Sana Ullah says Imran should be tried in Military Court, City42
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ میری رائے میں عمران خان کے خلاف بھی ملٹری کورٹ میں مقدمہ چلنا چاہیے۔  خدیجہ شاہ کی رہائی کے لیے حکومت سے زیادہ اسٹیبلشمنٹ پر دباؤ ہے کیونکہ وہ  ایک سابق آرمی چیف کی قریبی رشتہ دار ہے لیکن آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور وزیر اعظم شہباز شریف نے ایک لائن کھینچ دی ہے جس نے لائن کراس کی ہے اس کے ساتھ کوئی رعایت نہیں ہوگی۔ 

رانا ثناء اللہ نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خدیجہ شاہ نے ریڈ لائن کراس کی ہے انہیں معافی نہیں ملے گی۔ ڈاکٹر یاسمین راشد بھی اس میں شامل ہے۔ میری رائے میں عمران خان کے خلاف بھی ملٹری کورٹ میں مقدمہ چلنا چاہیے۔ 

رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ سانحہ 9 مئی باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت ہوا۔ سب کی ڈیوٹیاں لگائی گئی تھیں کہ عمران خان گرفتار ہوا تو کس نے کونسے کور کمانڈر ہاؤس جانا ہے۔ تمام ثبوت موجود ہیں عدالت میں پیش کرنے تک انہیں منظر عام پر نہیں لایا جائے گا۔