ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سولر سسٹم سے بجلی کی پیداوار میں ریکارڈ اضافہ

 سولر سسٹم سے بجلی کی پیداوار میں ریکارڈ اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد ندیم سپرا: لیسکو میں صارفین کی جانب سے سولر سسٹم سے بجلی کی پیداوار میں ریکارڈ اضافہ ,  صارفین نے ایک سال کے دوران بلز میں اربوں روپے کا ریلیف لینے کیساتھ 3 ارب کی اضافی بجلی فروخت کی. 

دستاویزات کےمطابق لیسکو کو بجلی فروخت کرنے سے صارفین کو بلز میں اربوں روپے کا ریلیف ملا، سولر سسٹم سے مجموعی طورپر سالانہ اکتالیس کروڑ یونٹس کی پیداوار کی، جس میں سے سترہ کروڑ اضافی یونٹس کمپنی کو ایکسپورٹ کئے گئے، صارفین نے ایکسپورٹ کرنے کیساتھ ساتھ سولر سسٹم سے بجلی بنا کر خود بھی استعمال کی۔

واضح رہے کہ نیپرا کی جانب سے جنریشن لائسنس کے حصول میں ترمیم سے پچیس کلوواٹ تک کے اختیارات لیسکو سمیت دیگر کمپنیوں کے سپرد کرنے سے صارفین نے سولر کنکشنز حاصل کئے۔