ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صحافی اسد طور کے خلاف شہری نے درخواست دائر کردی

 صحافی اسد طور کے خلاف شہری نے درخواست دائر کردی
کیپشن: Asad toor
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: راولپنڈی کے رہائشی فیاض محمود نے صحافی اسد طور کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائمز سرکل اسلام آباد میں درخواست دائر کر دی شہری نے الزام عائد کیا کہ اسد طور قومی اداروں کے خلاف بات کرتا ہے ۔

 صحافی اسد طور کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے راولپنڈی دھمیال کے رہائشی فیاض محمود نامی شہری نے ایف آئی اے سائبر کرائمز سرکل اسلام آباد میں میں قانونی کاروائی کے لیے درخواست دائر کر دی ہے۔
شہری نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ صحافی اسد طور قومی اداروں کے خلاف کسی ایجنڈے کے تحت پروگرام کرتا ہے اسد طور کے یو ٹیوب چینل پر ایسی متعدد ویڈیوز موجود ہیں جن میں اداروں کے خلاف بات کی گئی ہے لہذا اسد طور کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer