نوجوان وکلاء کے لیے خوشخبری

Young Lawyers
کیپشن: Young Lawyers
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

لوئر مال (جمال الدین جمالی) لاہور بار ایسوسی ایشن کی جانب سے ینگ وکلاء کے لیے اہم قدم، نوجوان وکلاء کی ٹریننگ کیلئے کلاسز کا آغاز کیا جا رہا ہے۔

لاہور بار ایسوسی ایشن کابینہ نے ینگ اور فریش وکلاء کے لیے کورسز کروانے کا پروگرام اور شیڈول تیار کر لیا ہے, نوجوان وکلاء کی قانونی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے سول اور کریمنل ڈرافٹنگ کا کورس کروائے جائیں گے، کلاسز کا باقاعدہ آغاز یکم جون سے شروع کیا جائے گا، ایک ہفتے میں دو کلاسز ہونگی، بروز منگل ایوان عدل لائبریری میں اور بروز ہفتہ سیشن کورٹ لائبریری میں منعقد ہونگی کورس کا دورانیہ دو ماہ پر مشتمل ہوگا۔

 کورسز میں ڈرافٹنگ سول مقدمات کریمنل مقدمات درخواستیں اور دائریگی سمن نوٹسز کا مکمل پروسجیر وغیرہ سکھایا جائے گا۔ 

صدر لاہور بار ملک سرود کا کہنا تھا کہ کلاسز کو ریگولر لینے والے وکلاء کو انعام دیا جائے گا، کلاسز مکمل ہونے پر نوجوان وکلاء میں اسناد  بھی تقسیم  کی جائیں گی، کورسز کا مقصد نوجوان وکلاء کے تربیت کرنا اور ڈرافٹنگ کرنا سیکھنا ہے۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

Sughra Afzal

Content Writer