(سٹی42)کورونا وائرس کیسز میں نمایاں کمی ضرور ہو گئی تاہم اموات کا سلسلہ تھما نہیں۔
تفصیلات کے مطابق شہر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 6 افراد وائرس کی زد میں آ کر جان کی بازی ہار گئے جبکہ140 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔شہر میں کورونا وائرس کے پھیلائو کی شرح کم ہو کر 1.5 ہو گئی۔شہر کے سرکاری و نجی ہسپتالوں میں کورونا کے 498 مریض زیر علاج ہیں۔
ملکی مجموعی صورتحال پر نظر ڈالی جائے تو موذی وبا کورونا وائرس کے باعث پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 56 افراد انتقال کر گئےجبکہ کورونا مریضوں کے 2 ہزار 697 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 4.81 فیصد رہی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 20 ہزار 736 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 18 ہزار 936 ہے۔ ایکٹو کیسز کی تعداد 58 ہزار 878 ہے اور 8 لاکھ 39 ہزار 322 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔ کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 9 ہزار 982 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں ۔
صوبہ سندھ میں 5 ہزار 14، صوبہ خیبرپختونخوا 4 ہزار 60، اسلام آباد 757، گلگت بلتستان 107، صوبہ بلوچستان میں 276 اور آزاد کشمیر میں 540 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔