پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں زیر تربیت ججزکیلئےاچھی خبر

 پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں زیر تربیت ججزکیلئےاچھی خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف)نئے بھرتی ہونے والے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے لئے اچھی خبر  آگئی,چیف جسٹس محمد قاسم خان کے دو جون کو پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں زیر تربیت ججز کو گاڑیاں تقسیم کرنےکے پروگرام کو حتمی شکل دے دی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس لایور ہائیکورٹ محمد قاسم خان دو جون کو پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن ججز کو سرکاری گاڑیوں کی چابیاں دیں گے،سرکاری گاڑیاں دینے کی تقریب میں ڈائریکٹر پنجاب جوڈیشل اکیڈمی چویدری محمد سلیم، ایڈیشنل ڈائریکٹر پنجاب جوڈیشل اکیڈمی رانا عارف علی سمیت دیگر افسران بھی موجود ہوں گے ، سرکاری گاڑیاں حاصل کرنے کے حقدار نئے تعینات یونے والے 8 ایڈیشنل سیشن ججز اس وقت پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں زیر تربیت ہیں۔

 گاڑیوں کے حقدار نئے ایڈیشنل سیشن ججز میں شیخ اعجاز پرویز اور محمد صفدر ،ایڈیشنل سیشن جج عبداللہ عثمان، اخلاق احمد اور سردار فیصل نبی خان داہر ،عشرت عباس، ناصر محمود سیال سمیت آٹھ ججز شامل ہیں ۔

واضح رہے کہ عیدالفطر سے قبل نئےبھرتی ہونے والے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو یہ خوشخبری سنادی گئی تھی، ایڈیشنل سیشن ججز کو عید الفطر  کی چھٹیوں کےفوری بعد نئی سرکاری گاڑیاں دینےکا فیصلہ کیا گیا تھا۔ فیصلے کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان کی منظوری کے بعد نئے بھرتی ہونے والےایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججزکوعید الفطر کی چھٹیوں کےفوری بعد نئی سرکاری گاڑیاں دی جائیں گی، نئےتعینات ہونے والےایڈیشنل سیشن ججز  اس وقت پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں زیر تربیت ہیں۔

یادرہے کہ  ضلعی عدالتوں کے ججز کی ذہنی استعداد میں اضافہ اور محکمانہ ترقی کے لئےتربیتی کورسز لازمی قراردیا ہے،اس حوالے سے پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں ضلعی عدالتوں کے ججز کے جنرل ٹریننگ پروگرام رواں سال بھی جاری رہیں گے۔

گزشتہ روزعید الفطرکی تعطیلات کےبعد لاہور ہائیکورٹ میں دوسرا روز سناٹا چھارہا،عدالتی چھٹیوں اور کورونا وائرس خدشات کے باعث تاحال عدالتوں کی رونقیں بحال نہ ہوسکیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer