سٹی 42: لاہور میں وحدت کالونی پولیس نے غیر قانونی اسلحہ کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔
ایس پی اقبال ٹاؤن سدرہ خان کی زیرنگرانی ناجائز اسلحہ کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے وحدت کالونی پولیس نے کارروائی میں ملزم امتیاز کو بھاری مقدار اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم سے 2 بندوقیں 222 بور، 1 پمپ ایکشن اور 1 پستول بھی برآمد کیا گیا ہے۔ ملزم امتیاز کے خلاف مقدمہ درج کرکےمزید تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن کے حوالے کردیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں ایس پی سدرہ خان نے کہا ہے کہ اسلحہ کی نمائش اور ناجائز اسلحہ کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔