ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 موٹرسائیکل بے قابو ہو کر  ریلوے لائن پر لگے پلر سے جا ٹکرائی،چھ بچوں کا باپ جاں بحق

 موٹرسائیکل بے قابو ہو کر  ریلوے لائن پر لگے پلر سے جا ٹکرائی،چھ بچوں کا باپ جاں بحق
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک:  اکبر پورہ میں موٹرسائیکل سوار ریلوے لائن پر لگے پلر سے ٹکرا کرموقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ موٹرسائیکل سٹارٹ کرتے ہی بے قابو ہو کر پلر سے جا ٹکرائی. سر پر شدید چوٹ لگنے سے موقع پر ہی دم توڑ گیا، جاں بحق شخص محنت کش اور قلفیاں بیچ کر گزر بسر کرتا تھا۔

اطلاع پر پولیس اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، ریسکیو اہلکاروں نے بتایا کہ جاں بحق شخص کی شناخت ڈیرہ اشرف کے رہائشی مجید کے نام سے ہوئی، متوفی چار بیٹیوں اور دو بیٹوں کا باپ تھا۔