سٹی 42 : ڈولفن سکواڈ کی جانب سے چاندرات کیلئے خصوصی پٹرولنگ پلان تیار کیا گیا ہے، چاند رات اور عید الفطر پر منچلوں ون ویلرز کیلئے 97 ٹیموں پر مشتمل سکواڈ تشکیل دیا گیا ہے۔
ترجمان ڈولفن کے مطابق ڈولفن سکواڈ لاہور بھر میں ویلنگ کے مخصوص و پسندیدہ سپاٹس کو کور کریں گے۔ شہریوں کو حادثات ومنچلوں کی ہلڑ بازی سے محفوظ رکھنے کیلئے اہم شاہراہوں کی نشاندہی کرلی گئی ہے۔ 54 سے زائد فیورٹ پوائنٹس پر ڈولفن و پی آر یو ڈیوٹی انجام دیں گے۔
ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد کا کہنا ہے کہ ون ویلنگ کے تدارک کیلئے ڈویژن وائز ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، چھوٹی بڑی مارکیٹوں شاپنگ مالز کو بھر پور سکیورٹی فراہم کریں گے،
شہریوں کی حفاظت کیلئے ہمہ وقت موجود ہیں۔