ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چاند کی اصل عمر ایک دن تین گھنٹے ہے، اسلئے ضرور نظر آئے گا

 چاند کی اصل عمر ایک دن تین گھنٹے ہے، اسلئے ضرور نظر آئے گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:   آج شام مغرب کے بعد نظر آنے والا چاند دوسرے دن کا چاند ہو گا اس لئے ہر کوئی یقین سے بتا رہا ہے کہ "آج شوال کا چاند نظر آنے کا "قوی امکان" ہے"۔

کل ہفتہ کے روز    29 مارچ  کو سہ پہر 3 بجکر 57 منٹ پر نئے چاند کی پیدائش ہوئی تھی،  آج 30 مارچ کو غروب آفتاب کے بعد چاند   7 بجکر 57 منٹ پر نظر آ سکے گا۔ 

 ماہر فلکیات پروفیسر ڈاکٹر محمد جاوید اقبال نے تصدیق کی ہے کہ  آج 30 مارچ کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 26 گھنٹے 50 منٹ ہوگی(یعنی یہ چاند جسے آج دیکھ کر علما شوال کی پہلی تاریخ کا اعلان کریں گے اس کی عمر دراصل ایک دن اور تقریباً  پونے تین گھنٹے ہو گی) 

چاند دکھائی دینے کا وقت  سورج غروب ہونے کے  تقریباً  دس منٹ بعد آغاز ہو جائے گا اور غروب آفتاب کے تقریباً 70 منٹ کے بعد چاند بھی غروب ہو جائے گا۔ 

رویت کے لئے چاند نظر آنے کا دورانیہ 40 سے 45 منٹ ہونا چاہیئے

تمام پیرامیٹرز کے مطابق آج شوال کا  جو چاند دیکھا جائے گا اس کی عمر ایک دن اور تین گھنٹے ہو گی۔  اس لئے چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے

پاکستان میں عید الفطر 31 مارچ کو متوقع