لڑکی کو ہراساں کرنے کا معاملہ، سیف سٹی کی مدد سے موٹر سائیکل سوار گرفتار

لڑکی کو ہراساں کرنے کا معاملہ، سیف سٹی کی مدد سے موٹر سائیکل سوار گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: سیف سٹی نے لڑکی کو ہراساں کرنے والے موٹر سائیکل سوار کو  گرفتار کروادیا۔
ترجمان سیف سٹی کے مطابق گرومانگٹ روڈ گلبرگ کے علاقے سے پریشان لڑکی نے 15 ایمرجنسی پر کال کی،لڑکی کو آفس کے باہر موٹر سائیکل سوار نے ہراساں کرنے کی کوشش کی تھی،پولیس نے فوری کارروائی کرتے  پولیس نے ویمن سیفٹی ایپ کی مدد سے خاتون کو ہراساں کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

 سیف سٹی ٹیم نے لڑکی کی شکایت پر فورا پولیس کو ریسکیو کیلئے بھجوایا اور کیمروں کی مدد سے ملزم کو ٹریس کیا اورگرفتاری عمل میں لائی گئی۔

 پولیس ترجمان کے مطابق پولیس نے ملزم کو گرفتار کرتے ہوئے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے، انہوں نے ہدایت کی کہ خواتین اپنے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے موبائل میں "ویمن سیفٹی ایپ" انسٹال کریں۔

 ترجمان سیف سٹیز کا کہنا ہےکہ  خواتین ویمن سیفٹی ایپ کے الرٹ 15 اور لائیو چیٹ فیچرز سے فوری مدد حاصل کرسکتی ہیں،اب تک 3 لاکھ سے زائد خواتین پنجاب پولیس ویمن سیفٹی ایپ انسٹال کر چکی ہیں۔