ٹوبہ ٹیک سنگھ مین باپ بھائی کے ہاتھوں لڑکی کا قتل ہائی پروفائل کیس ہے، پراسیکیوشن اور پولیس کی ہائی کمان متحرک

crimes against women, domestic violence, violence against women, Toba Tek Singh murder, Father and brother killed the girl, Incest and rape, , City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی42: بھائی باپ کے ہاتھوں  لڑکی کا قتل ہائی پروفائل کیس بن گیا. پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب پولیس اور پراسیکیوشن نے اس قتل کے متعلق تحقیقات اور  پراسیکیوشن مین کسی کوتاہی کی گنجائش باقی نہ چھوڑنے کے لئے  متعلقہ اہلکاروں کو خصوصی ہدایات جاری کر دیں۔ 
 گزشتہ دنوں ٹوبہ ٹیک سنگھ  کے ایک گاؤں میں باپ اور بھائی نے بہن کا گلا دبا کر قتل کر دیا تھا اس عمل کی ایک رشتے دار اطمنان سے ویڈیو بناتا رہا۔   
اب پنجاب حکومت کے پراسیکیوٹر جنرل سید فرہاد علی شاہ نے اس قتل کو  ہائی پروفائل کیس ڈکلیئر کردیا ہے۔

پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ نے ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ڈی پی او، ایس پی اور ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر کو یکم اپریل کو طلب کرلیا۔

انہوں نے پولیس کے سینئیر افسران سے کہا  کہ افسران کو تفتیش اور شہادت اکٹھی کرنے سے  متعلق لائن آف ایکشن دی جائےگی  جبکہ محکمہ پراسیکیوشن  اس کیس کی نگرانی کرے گا۔

پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ نے کہا  کہ ماریہ بی بی کو سگے بھائی نےگلا دباکرقتل کیا، مقتولہ کا والد اور بھائی شریک ملزم ہیں جبکہ لڑکی کے قتل کا مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج کیاگیا ہے۔ 

گزشتہ دنوں ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھائی نے بہن کا گلا دبا کر قتل کر دیا تھا اور رشتے دار  اس ہولناک جرم کی  اطمان کے ساتھ ویڈیو بناتا رہا جس کا مجرموں کو بھی بخوبی علم تھا۔

اب منظرعام پرآنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جب بھائی اپنی بہن کو قتل کر رہا تھا تو ان کا باپ اور ایک عورت بھی  وہاں موجود تھے۔  جو  اطمنان سے قتل کا منظر دیکھتے رہے، قتل کے بعد لڑکی کی خاموشی سے تدفین کر دی گئی تھی جبکہ اہل محلہ چہ مگوئیاں کرتے رہے۔

پولیس نے اس قتل میں ملوث باپ بیٹے کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ  اس واردات کی ویڈیو بنانے والا شخص فرار ہے۔ پولیس نے مقتول لڑکی کے دوسرے بھائی اور بھابی کو بھی تفتیش میں شامل کر لیا ہے تاہم ابھی مزید کوئی گرفتاری نہیں کی۔