(ویب ڈیسک)سونے کی اونچی اڑان جاری،قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 4 ڈالر مہنگا ہوکر 1971 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا ، ملک میں ایک تولہ سونا 100 روپے اضافے سے 2 لاکھ 8 ہزار روپے کا ہوگیا ۔
10 گرام سونا 85 روپے بڑھ کر 1 لاکھ 78 ہزار 326 روپے کا ہو گیا۔ایک تولہ چاندی 20 روپے اضافے کے بعد 2270 روپے پر پہنچ گئی۔