(زاہد چودھری) تحریک انصاف ہم خیال چھینہ گروپ نے بھی وزیراعلیٰ پنجاب کے امیدوار چودھری پرویز الٰہی پر تحفطات کا اظہار کردیا۔
چھینہ گروپ کا سیاسی صورتحال پر مشاورتی اجلاس ہوا۔اجلاس کی صدرات ملک غضنفر عباس چھینہ نے کی۔ اجلاس میں گروپ اراکین نے پرویز الٰہی کی نامزدگی پر تحفظات کا اظہار کردیا۔کل دوبارہ اجلاس جاری رکھنے اور مزید مشاورت کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس میں نواب علی رضا خان خاکوانی،عامر عنایت شاہانی،غضنفر عباس شاہ قریشی،اعجاز سلطان بندیشہ،خواجہ داود سلیمانی،فیصل فاروق چیمہ،تیمور علی لالی،گلریز افضل چن،اعجاز بندیشہ،اعجاز خان جازی شریک ہوئے جبکہ سردار شہاب الدین سہیڑ،محی الدین کھوسہ اور علی اصغر لاہڑی ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوۓ۔
واضح رہے کہ علیم خان گروپ کا پرویزالہٰی کو وزیر اعلیٰ کا ووٹ دینے سے انکار کر دیا ہے۔ علیم خان گروپ کے ترجمان میاں خالد محمود کا کہناتھا کہ عمران خان جن القابات سے پرویز الہیٰ کو بلاتے تھے ہم تو انہیں دہرانے کی جسارت بھی نہیں کر سکتے۔
پہلے 4سال ایک بے ایمان اور نکمے بزدار کو مسلط رکھا اب پرویز الٰہی کو نامزد کر دیا۔وہ پی ٹی آئی جانثار جنہوں نے نئے پاکستان میں عمران خان کا ساتھ دیا کیا اُن184ارکان میں سے ایک بھی وزیر اعلیٰ بننے کا اہل نہیں تھا؟ تحریک انصاف کے ہر مخلص کارکن کوپرویز الہی کی نامزدگی پر اعتراض ہے۔