ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صوبائی وزرائے صحت  کی میڈیا سے گفتگو،بچوں کی ہلاکت پر اظہار افسوس

صوبائی وزرائے صحت  کی میڈیا سے گفتگو،بچوں کی ہلاکت پر اظہار افسوس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: صوبائی وزرائے صحت نے  میڈیا سے گفتگو کی ،بچوں کی ہلاکت پر اظہار افسوس کیا۔ 

 کاہنہ ہسپتال  کے باہر صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا چھت گرنے کے واقعہ میں 14 بچوں کی ہلاکت انتہائی افسوسناک ہے۔جانبحق بچوں کے لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے واقعہ کا نوٹس لیا ہے اور اعلیٰ سطح کی انکوائری کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے ۔واقعہ کے زمہ داران کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

کاہنہ ہسپتال میں صوبائی وزیر سلمان رفیق نے  میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا چھت گرنے کے افسوسناک واقعہ میں 14 بچوں کی ہلاکت دلخراش ہے۔کاہنہ ہسپتال میں زیر علاج پانچ بچے خطرے سے باہر ہیں۔چار بچوں کو ہسپتال سے ڈسچارج کیا جا رہا ہے۔ایک بچے کو سر پر چوٹیں آئیں ہیں جو خطرے سے باہر ہیں تسلی کے لئے اسے چلڈرن منتقل کر رہے ہیں۔چلڈرن ہسپتال میں نیورو سرجن کی نگرانی میں چیک اپ کیا جائے گا۔خاتون ٹیچر اور ایک زخمی بچہ جنرل ہسپتال میں زیر علاج ہے جن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ایک خاتون ٹیچر اور زخمی بچہ جنرل ہسپتال میں زیر علاج ہیں جن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔جانبحق بچوں کے والدین کے دکھ میں شریک ہیں۔