ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایل پی جی کی قیمتوں میں بڑی کمی؛ نوٹیفکیشن جاری

ایل پی جی کی قیمتوں میں بڑی کمی؛ نوٹیفکیشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: نئے مالی سال کے آغاز پرایل پی جی کی قیمتوں میں بڑی کمی  کردی گئی ۔ 

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 67روپے 33پیسے کی کمی کی گئی ۔  ایل پی جی کا11.8 کلوگرام گھریلوسلنڈر794روپے5 پیسےسستاکردیا گیا۔

اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کانوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق جولائی کے لیے ہوگا،فی کلو ایل پی جی کی نئی قیمت241روپے43 پیسے مقرر  کردی گئی ۔ ایل پی جی کے11.8کلوگرام گھریلوسلنڈرکی نئی قیمت 2848 روپے91 پیسےمقرر کی گئی ۔