ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تمام ٹیوشن سینٹرز اور تعلیمی اداروں کی عمارتوں کا حفاظتی آڈٹ فوری کرایا جائے: چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو

تمام ٹیوشن سینٹرز اور تعلیمی اداروں کی عمارتوں کا حفاظتی آڈٹ فوری کرایا جائے: چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: کاہنہ لاہور میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے کے افسوسناک واقعے پر چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو پنجاب سارہ احمد  نے  گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔ 

چیئرپرسن سارہ احمد  نے کہا معصوم بچوں کے جان بحق اور زخمی ہونے کا واقعہ انتہائی دلخراش ہے، غم کی اس گھڑی میں متاثرہ اور سوگوار خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں، چیئرپرسن سارہ احمد کی چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کی ٹیم کو فوری طور پر متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی ہدایت کی ۔ 

چیئرپرسن سارہ احمد نے کہا متاثرہ بچوں اور اہلِ خانہ کو ہر ممکن نفسیاتی، سماجی اور قانونی معاونت فراہم کی جائے گی، جاں بحق بچوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں،زخمی بچوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے،بچوں کی جانوں سے کھیلنے والی غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جا سکتی، واقعے کی شفاف تحقیقات کر کے ذمہ دار عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے،تمام ٹیوشن سینٹرز اور تعلیمی اداروں کی عمارتوں کا حفاظتی آڈٹ فوری طور پر کرایا جائے،بچوں کی جان و سلامتی پر کوئی سمجھوتہ قبول نہیں، ایسے سانحات کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں۔

اللہ تعالیٰ جاں بحق بچوں کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، زخمی بچوں کو جلد صحتِ کاملہ نصیب کرے اور سوگوار خاندانوں کو صبر جمیل عطا فرمائے،۔