ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کاہنہ چھت گرنے کا واقعہ، مالک مکان سمیت5افراد پولیس کی حراست میں

کاہنہ چھت گرنے کا واقعہ، مالک مکان سمیت5افراد پولیس کی حراست میں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خؒان : کاہنہ میں ٹیوشن سنٹر کی عمارت گرنے کےافسوسناک واقعے کے بعد پولیس نے مالک مکان سمیت 5 افراد کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی۔

پولیس نے ابتدائی قانونی کارروائی کے تحت مالک مکان سمیت دو افراد کو حراست میں لیا ہے جن سے واقعہ کی وجوہات اور ذمہ داران کے تعین کے لیے تمام شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں  ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کہ مطابق قانونی تقاضے مکمل کرتے ہوئے ذمہ دار افراد کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے بتایا کہ متعلقہ اداروں سے مسلسل رابطہ برقرار ہے، واقعہ کے ہر پہلو کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہےلاہور پولیس متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن قانونی، انتظامی اور انسانی معاونت فراہم کر رہی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہنگامی صورتحال سے مؤثر انداز میں نمٹنے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے لاہور پولیس تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

علاوہ ازیں ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کاہنہ کا دورہ کیا اور زخمی بچوں کی عیادت کی اور متاثرہ بچوں کے اہلخانہ سے ملاقات کی، اظہارِ تعزیت کیا اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔