ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کاہنہ میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے کا سانحہ، 14 بچے جاں بحق، 5 زخمی

کاہنہ میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے کا سانحہ، 14 بچے جاں بحق، 5 زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان/عرفان ملک: لاہور کے علاقے کاہنہ میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے کے افسوسناک واقعے میں 14 بچے جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔ زخمی بچوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق حادثے کے وقت بچے ٹیوشن پڑھنے آئے تھے چھت گرنے سے بچےملبے تلے دب گئے جسکے بعد ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا اوراسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی تاہم افسوسناک حادثے میں 14 بچے جان کی بازی ہار گئے جبکہ 8 بچے اور ایک خاتون ٹیچر زخمی ہوئے ہیں۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق واقعے کے بعد فوری کارروائی کرتے ہوئے کنٹریکٹر کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جبکہ حادثے کی وجوہات کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ریسکیو اور پولیس ٹیموں نے امدادی کارروائیاں مکمل کر کے ملبے تلے دبے بچوں کو نکالا، جبکہ حکام کا کہنا ہے کہ ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔