سٹی 42: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی مولانا فضل الرحمن سے آج شام ملاقات ہوگی۔
بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمن کے درمیان ملاقات جے یو آئی کے سربراہ کی رہائش گاہ پر ہوگی،پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اپنے وفد کے ہمراہ مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کریں گے،ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور اہم قومی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔ ملاقات کے دوران آزاد جموں و کشمیر میں امن و امان کی حالیہ صورتحال بھی زیر غور آئے گی۔