سٹی 42: مجلس شوریٰ اسلامی ایران کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے نام خط لکھ دیا ۔
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو ایران میں آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی تعزیتی تقریب میں شرکت کی دعوت دی ۔ ایران کے شہید سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے لئے تعزیتی تقریب کا انعقاد 3 جولائی 2026 کو تہران میں ہو گا۔ایرانی اسپیکر کا پاکستانی عوام اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور اراکین اسمبلی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ۔
ایرانی اسپیکر نے پاکستان اور ایران کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری اور برادرانہ تعلقات کو سراہا۔محمد باقر قالیباف کا آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار ہے ۔
ایرانی اسپیکر کا دونوں ممالک کے درمیان عزت، وقار اور باہمی تعاون کے رشتے کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار ہے ۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی تعزیتی تقریب میں شرکت کی دعوت پر اظہار تشکر ہے ۔