ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہم نے آئی ایم ایف کی شرط پر بجٹ کا سرپلس پورا کیا ہے؛ مجتبیٰ شجاع الرحمن

ہم نے آئی ایم ایف کی شرط پر بجٹ کا سرپلس پورا کیا ہے؛ مجتبیٰ شجاع الرحمن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : صوبائی وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا ہے کہ ہم نے آئی ایم ایف کی شرط پر بجٹ کا سرپلس پورا کیا ہے۔ 

صوبائی وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمن نے ایوان سے خطاب کے دوران کہا کہ ہمارا رواں سال کا بجٹ 5ہزار 3سو 35ارب روپے کا ہے، جس میں 1240 ارب روپے ترقیاتی بجٹ رکھا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس سال کا سیپلیمنڑی بجٹ 510 ارب روپے سے زائد کا ہے، حکومت نے 266.6ارب روپے ترقیاتی بجٹ کے اخراجات کیلئے مختص کیے، ترقیاتی منصوبوں کو ترجیح دی تنخواہوں کے بجائے عوامی منصوبے شروع کئے۔ 

مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا کہ سب سے زیادہ وسائل 126 ارب روپے سڑکوں پر خرچ کئے، پنجاب کا بجٹ 1ہزار 13ارب سے زائد کا ہے جو دیر پا معیشت کی طرف بڑھنے کیلئے ہے، فضول خرچی سے بچنے کیلئے عوامی فلاح کے منصوبے شروع کرنے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کو تیز رفتار اور سماجی لحاظ سے منصفانہ بجٹ دینا ہے۔