ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صحت کارڈ پر علاج بند ہونے پر خواجہ سلمان رفیق کا ردعمل

صحت کارڈ پر علاج بند ہونے پر خواجہ سلمان رفیق کا ردعمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں شعبہ صحت کی بہتری کے لئے جدید اصلاحات لائی جا رہی ہیں۔ 

تفصیلات کےمطابق اپنےبیان میں صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب نے حال ہی میں سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی مد میں گذشتہ پانچ برسوں کے واجبات 22 ارب روپے ادا کئے ہیں۔

پنجاب کی عوام کیلئے ہیلتھ انشورنس پروگرام بلا تعطل جاری رہے گا۔سرکاری ہسپتالوں میں صحت کارڈ بند ہونے سے عوام کو مفت علاج فراہم کرنے پر کوئی اثر نہیں ہو گا۔ 

صحت کارڈ کو نجی ہسپتالوں تک محدود کرنے کا فیصلہ عوام کی بہتری اور صحت کے نظام کی پائیداری کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

سرکاری ہسپتالوں میں ہیلتھ انشورنس پروگرام کی رقم کی کمی محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ادا کرے گا۔

سرکاری ہسپتالوں میں اس وقت ادویات کی کوئی قلت نہیں ہے۔محکمہ کے پاس ادویات کی دستیابی کو یقینی بنانے کیلئے 32 ارب روپے کی خطیر رقم موجود ہیں جس کے تحت سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی سپلائی کا عمل جاری ہے۔ 

سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کا سٹاک وافر مقدار میں موجود ہے اور وقت کے ساتھ ادویات کی فراہمی میں مسلسل اضافہ کیا جا رہا ہے, حکومت پنجاب عوام کو بہترین، معیاری اور مفت علاج فراہم کرنے کے اپنے عزم پر قائم ہے۔ 

خواجہ سلمان رفیق کا کہنا تھا کہ شعبہ صحت کی مزید بہتری کیلئے ہر ممکن اقدام جاری رکھیں گے۔محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن روزانہ کی بنیاد پر سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی کو مانیٹر کر رہا ہے۔