ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اداکارہ فاطمہ آفندی کے بچوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل

اداکارہ فاطمہ آفندی کے بچوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :  پاکستان کی معروف اداکارہ فاطمہ آفندی کےچھوٹے بیٹے ماہبیر کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی۔جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ماہبیر کی چھوٹی سی سائیکل کے پیچھے بکرا بندھا ہوا ہے اور وہ آہستہ آہستہ سائیکل چلا رہا ہے

فاطمہ آفندی نےاپنےچھوٹے بیٹے  کی  انسٹاگرام اکاؤنٹ پرویڈیو شیئر کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ماہبیر کی چھوٹی سی سائیکل کے پیچھے بکرا بندھا ہوا ہے اور وہ آہستہ آہستہ سائیکل چلا رہا ہے۔ ویڈیو میں ماہبیر اور بکرے کے علاوہ اداکارہ کا بڑا بیٹا المیر بھی موجود ہے۔ ماہبیر کی  ویڈیو پر اداکارہ کی جانب سے کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ ہم بکرا عید کیلئے تیار ہیں۔

معروف اداکارہ فاطمہ آفندی کی جانب  سے انسٹا گرام پر شیئر کی گئی  ویڈیو کو مداحوں  کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے جب کہ لوگ اس پر بچوں کیلئے نیک تمناؤں کا بھی اظہار کررہے ہیں۔ واضح رہے کہ اداکار کنور ارسلان اور فاطمہ آفندی کی شادی 2012 میں ہوئی تھی اور اب اس خوبصورت جوڑے کے دو بیٹے ہیں۔