محمد رضوان ٹیم کی خاطر اوپننگ پوزیشن کی قربانی دینے کو تیار

Mohammad Rizwan
کیپشن: Mohammad Rizwan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

نشتر پارک (حافظ شہبازعلی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان  محمد رضوان ٹیم کی خاطر اوپننگ پوزیشن کی قربانی دینے کو تیار ہیں۔

اپنے انٹرویو میں وکٹ کیپر بیٹسمین کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل کرکٹ میں فتوحات کا اعتماد لیے انگلینڈ آئے ہیں، ورلڈ چیمپئین میزبان ٹیم اپنی ہوم کنڈیشنز میں مشکل حریف ثابت ہوگی مگر یہاں گزشتہ ٹورز میں پاکستان کی کارکردگی اچھی رہی ہے، بابر اعظم اور فخر زمان سمیت ٹاپ آرڈر اچھی فارم میں ہے۔

محمد رضوان کا کہنا تھا کہ گزشتہ سیریز میں مڈل آرڈر کے مسائل نظر آئے تھے، صہیب مقصود کی ٹیم میں واپسی سے بیٹنگ لائن استحکام  ملے گا، صہیب مقصود پی ایس ایل کے کراچی میں ہونے والے میچز میں پانچویں اور چھٹے نمبر پر بھی کھیلے تھے، ان میں اتنا ٹیلنٹ ہے کہ کسی پوزیشن پر بھی کارکردگی دکھا سکیں، بہرحال کمبینیشن بناتے ہوئے کپتان بابر اعظم یا مجھے خود بھی اوپننگ پوزیشن کی قربانی دینا پڑے تو اس کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انگلینڈ سے تگڑا مقابلہ ہوگا، کپتانی کے حوالے سے نہیں سوچتا، نائب کپتان ہوں، کپتان کو جہاں ضرورت ہوئی میں رائے دوں گا، دباؤ نہیں لیتا بلکہ انجوائے کرتا ہوں۔

Sughra Afzal

Content Writer