گلوکار ہارون نے شادی کرلی، اہلیہ کیساتھ ویڈیوز وائرل

 گلوکار ہارون نے شادی کرلی، اہلیہ کیساتھ ویڈیوز وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) معروف گلوکار ہارون راشد نے 47 سالہ لی عمر میں شادی کرلی، شادی کی تقریب میں قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی، شادی کی ویڈیو زسوشل میڈیا پر وائرل کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میوزک انڈسٹری میں اپنی آواز کے جادو سے لوگوں کو اپنا گرویدہ بنانے والے مشہور گلوکار ہارون نے لاک ڈاؤن میں خاموشی سے شادی کرلی، گلوکار ہارون راشد نے 47 سال کی عمر میں اپنی ازدواجی زندگی کا آغاز کیا، انہوں نےفروا نامی لڑکی سے شادی کی، شادی کی تقریب کا اہتمام گھر میں ہی کیا گیا جس میں قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی۔ شادی کی تقریب اسلام آباد میں منعقد کی گئی اس موقع پر گلوکار ہارون راشد اور ان کی اہلیہ نے ایک رنگ کا لباس زیب تن کیا۔

View this post on Instagram

Farwa weds Haroon! ???? @haroonworld #ayeshaijazphotography Dress by @wardaqutubkhanofficial MUA @aleenrehman

A post shared by Ayesha Ijaz Photography (@ayeshaijazphotography) on

ان کی شادی کی ویڈیو زاور تصویریں انسٹاگرام پر بھی شیئر کی گئیں جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہارون نے اپنی زندگی کے اس بڑے دن سفید کُرتے پاجامے کے اوپر گولڈن ویسٹ کوٹ زیب تن کیا جبکہ دلہن فروا نے گولڈن وائٹ میکسی نما فراک کا انتخاب کیا اور فروا ان کی دلہن نے میک اپ میں بھی سادگی ہی اختیار کی اور صرف پھولوں کی جیولری ہی پہنی۔

View this post on Instagram

Farwa weds Haroon! ???? @haroonworld #ayeshaijazphotography Dress by @wardaqutubkhanofficial MUA @aleenrehman

A post shared by Ayesha Ijaz Photography (@ayeshaijazphotography) on

شادی کی تصویریں اور ویڈیو سامنے آنے پر مداحوں کی جانب سے نیک خواہشات اور مبادکباد کے پیغامات دیئے جارہے ہیں.

View this post on Instagram

Farwa weds Haroon! ???? @haroonworld #ayeshaijazphotography

A post shared by Ayesha Ijaz Photography (@ayeshaijazphotography) on

واضح رہے کہ  گلوکار ہارون نے اپنا نیا گانا"ڈھونڈوں گا " ریلیز کیا،جس کو اب تک لاکھوں بار دیکھا جاچکا ہے،گانے کے ریلیز کے بعد ان کا کہناتھا کہ یہ  دس سال بعد ریلیز کیا ہے جو کہ انتہائی خوش گوار تجربہ ثابت ہوا ہے،سماجی رابطے کی سائٹ فیس بک پر گانا اپ لوڈ کرنے کے کچھ ہی گھنٹوں بعد لاکھوں ویوز آگئے،ان کا کہناتھا کہ مداحوں کی جانب سے گانا پسند کیے جانے پر ان کا شکر گزار ہوں۔

View this post on Instagram

Farwa weds Haroon! ???? @haroonworld #ayeshaijazphotography @ayeshaijazblog

A post shared by Ayesha Ijaz Photography (@ayeshaijazphotography) on

M .SAJID .KHAN

Content Writer