زاہد چوہدری: صحت کے شعبے پر عدم توجہ کی بدترین مثال، آئی ہسپتال رحمانپورە دس سال سے غیر فعال، عملہ نہ ڈاکٹر، جدید آپریشن تھیٹر بھی بند، امراض چشم کے مریض علاج سے محروم ہو گئے۔
سٹی 42 کے مطابق رحمانپورە میں انیس سو اکیانوے میں زچہ بچہ سنٹر کی تعمیرکے بعد اسے آئی ہسپتال میں تبدیل کر دیا گیا تھا۔ ابتدا میں آئی ہسپتال مکمل فعال رہا تاہم سابقہ حکومت کے دس سالہ دور اقتدار میں آئی ہسپتال مسلسل بند ہے اور اس کے آپریشن تھیٹر کو بھی تالہ پڑا ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: کینسر کے مریض بچہ کی فیملی کا عمران خان کی رہائشگاہ کے باہراحتجاجی مظاہرہ
آئی ہسپتال کی بندش سے آنکھوں کے امراض کا شکار مریض دیگر ہسپتالوں کا رخ کرنے پر مجبور ہیں۔ مسلم لیگ ن کی حکومت نے ہر الیکشن میں آئی ہسپتال کو فعال کرنے کا اہل علاقہ سے وعدہ تو کیا لیکن دس برسوں کے دوران وفا نہ ہوسکا۔ اب ایک مرتبہ پھر الیکشن میں آئی ہسپتال کو فعال کرنے کا اہل علاقہ کا دیرینہ مطالبہ دھرایا جارہا ہے لیکن کیا یہ وعدہ پورا ہوگا یہ تو آنے والا وقت بتائےگا۔
یہ ویڈیو بھی دیکھیں: