سٹی 42 : ملت پارک کے علاقہ میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ۔
ملت پارک پولیس نے 2 ڈاکوؤں کی گرفتاری کےلئےچھاپہ مارا ، ملزمان نےپولیس ٹیم کودیکھتےہی فائرنگ شروع کردی، ملزمان کی موٹر سائیکل پرفائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی ۔
ملت پارک پولیس نےحفاظت خوداختیاری اپناتےہوئےملزمان کاتعاقب کیا۔ ایک ملزم فرار، جبکہ دوسرا ملزم سانول ساتھی کی فائرنگ سے زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔
فرار ملزم رضوان کی تلاش کےلیے علاقہ میں سرچ آپرشن جاری ہے۔
ایس پی اقبال ٹاؤن کے مطابق گرفتار ملزم ڈکیتی،سنچنگ جیسے93مقدمات میں ریکارڈیافتہ ہے، زخمی ملزم سےموبائل فونز، پستول، موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی۔ زخمی ملزم طبی امدادکیلئےہسپتال منتقل ،مزیدکارروائی جاری ہے ۔