ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان اسٹاک ایکسچینج منفی رجحان کے ساتھ بند، کے ایس ای-100 انڈیکس 495 پوائنٹس گر گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج منفی رجحان کے ساتھ بند، کے ایس ای-100 انڈیکس 495 پوائنٹس گر گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوران اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا، تاہم اختتام پر مارکیٹ منفی زون میں بند ہوئی۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای-100 انڈیکس 495 پوائنٹس کی کمی کے بعد 175 ہزار 547 پوائنٹس پر بند ہوا۔

کاروبار کے آغاز پر مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی اور انڈیکس 176 ہزار 234 پوائنٹس کی بلند ترین سطح تک پہنچا، تاہم فروخت کے دباؤ کے باعث بعد ازاں انڈیکس گر کر دوران ٹریڈنگ 174 ہزار 612 پوائنٹس کی کم ترین سطح تک بھی آ گیا۔

مارکیٹ ماہرین کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے باعث سرمایہ کار محتاط رہے، جس کے نتیجے میں حصص بازار میں منافع کے حصول اور محدود سرمایہ کاری کا رجحان غالب رہا۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بینکنگ، آئل اینڈ گیس سمیت اہم شعبوں میں محتاط سرمایہ کاری کے باعث مارکیٹ پر دباؤ برقرار رہا، جس سے کاروبار کے اختتام پر انڈیکس منفی زون میں بند ہوا۔