زاہد اقبال رانا: گوجرانوالہ کے علاقے گکھڑ منڈی میں محکمہ انسداد جرائم ( سی سی ڈی) کے مبینہ پولیس مقابلے میں خطرناک ملزم عمر بٹ ہلاک ہو گیا۔
ترجمان سی سی ڈی کے مطابق ہلاک ہونے والا ملزم اغوا برائے قتل اور بھتہ خوری میں ملوث فہدی گروہ کا اہم شوٹر تھا۔ ملزم عمر بٹ کے خلاف سنگین نوعیت کے 13 مقدمات درج تھے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ گروہ کا سرغنہ فہدی جٹ امریکہ میں مقیم ہے اور وہیں سے تاجروں سے بھتہ وصول کرتا تھا۔ الزام ہے کہ بھتہ ادا نہ کرنے والے تاجروں پر ملزم عمر بٹ کے ذریعے فائرنگ کروائی جاتی تھی۔
سی سی ڈی کے مطابق فہدی جٹ کے ریڈ وارنٹ جاری ہو چکے ہیں، جبکہ انٹرپول کے ذریعے اس کی گرفتاری کے لیے قانونی کارروائی جاری ہے۔