ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رنگ روڈ اتھارٹی کا سروس لینز کی ازسرِنو تعمیر، سولرائزیشن اور جدید آٹومیشن سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ

رنگ روڈ اتھارٹی کا سروس لینز کی ازسرِنو تعمیر، سولرائزیشن اور جدید آٹومیشن سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

دْرِنایاب : رنگ روڈ اتھارٹی نے رنگ روڈ کے انفراسٹرکچر، ٹریفک مینجمنٹ اور ریونیو سسٹم کو مزید مؤثر بنانے کے لیے متعدد اہم فیصلے کیے ہیں۔ ان اقدامات کا مقصد شہریوں کو بہتر سفری سہولیات کی فراہمی، جدید ٹیکنالوجی کا فروغ اور ادارے کی مالی استعداد میں اضافہ ہے۔

چیئرپرسن رنگ روڈ اتھارٹی صفی اللہ گوندل نے بتایا کہ اتھارٹی نے طویل عرصے سے نظر انداز کی جانے والی سروس لینز کی ازسرِنو تعمیر اور بحالی کا جامع منصوبہ تیار کر لیا ہے، جس پر مرحلہ وار عملدرآمد کیا جائے گا تاکہ شہریوں کو محفوظ اور بہتر سفری سہولیات میسر آ سکیں۔

انہوں نے کہا کہ رنگ روڈ کی سروس لینز کو مفت کمرشل استعمال کرنے والوں سے این او سی فیس کی مد میں تقریباً 40 کروڑ روپے وصول کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ اس اقدام سے حاصل ہونے والی آمدن کو رنگ روڈ کی بہتری اور ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کیا جائے گا۔

چیئرپرسن نے مزید بتایا کہ رنگ روڈ کی تمام اسٹریٹ لائٹس کو مرحلہ وار سولر توانائی پر منتقل کرنے کے لیے ایک جامع منصوبہ تیار کر لیا گیا ہے، جس سے توانائی کے اخراجات میں نمایاں کمی اور ماحول دوست نظام کو فروغ ملے گا۔

انہوں نے مزید کہنا ہے کہ رنگ روڈ پر پولیسنگ اور چالان کے نظام کو پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے طرز پر اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ جدید آٹومیشن سسٹم کے تحت رنگ روڈ پر ٹریفک کی مسلسل نگرانی کی جائے گی اور خلاف ورزیوں کی نشاندہی خودکار کیمروں کے ذریعے کی جائے گی، جبکہ ای چالان کا نظام بھی مؤثر انداز میں نافذ کیا جائے گا۔

صفی اللہ گوندل نے کہا کہ رنگ روڈ پولیس، پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کی معاونت سے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے ٹریفک قوانین پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنائے گی۔ ان اقدامات سے نہ صرف ٹریفک نظم و ضبط میں بہتری آئے گی بلکہ شہریوں کے لیے محفوظ سفری ماحول بھی فراہم ہوگا۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ رنگ روڈ اتھارٹی جدید ٹیکنالوجی، شفافیت اور مؤثر انتظامی اصلاحات کے ذریعے اپنے ریونیو سسٹم کو مزید مستحکم کرے گی اور شہریوں کو بین الاقوامی معیار کی سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے گی۔

Ansa Awais

Content Writer