کمیل حیدر: چنیوٹ میں ایل پی جی کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔
ایک ہی روز میں کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 200 روپے جبکہ گھریلو استعمال کے سلنڈر کی قیمت میں 50 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد گھریلو سلنڈر 4,300 روپے تک پہنچ گیا ہے۔ شہریوں کے مطابق شہر اور گردونواح میں ایل پی جی 450 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے، جبکہ سرکاری قیمت 242 روپے فی کلو ہونے کے باوجود مارکیٹ میں 420 سے 450 روپے فی کلو وصول کیے جا رہے ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ گیس کی عدم دستیابی کے باعث وہ مہنگی ایل پی جی خریدنے پر مجبور ہیں، جبکہ بڑھتی مہنگائی نے ان کی مشکلات دوچند کر دی ہیں۔
متاثرہ شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ایل پی جی کی قیمتوں کو فوری طور پر کنٹرول کرتے ہوئے سرکاری نرخوں پر فراہمی یقینی بنائی جائے۔