ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سٹیٹ بینک کا شرح سود کو برقرار رکھنے کا فیصلہ انتہائی محتاط ہے ؛ گوہر اعجاز

سٹیٹ بینک کا شرح سود کو برقرار رکھنے کا فیصلہ انتہائی محتاط ہے ؛ گوہر اعجاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : چیئرمین ایکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ ڈاکٹر گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ  سٹیٹ بینک کا شرح سود کو برقرار رکھنے کا فیصلہ انتہائی محتاط ہے 11 فیصد شرح سود علاقائی ممالک کے مقابلے میں دوگنی ہے ۔

گوہر اعجاز نے سٹیٹ بینک کی جانب سے پالیسی ریٹ برقرار رکھنے پر ردعمل میں کہا کہ ان حالات میں پاکستان میں کاروبار کیسے پھل پھول سکتا ہے ؟ 11 فیصد شرح سود پر روزگار کیسے پیدا ہوں گے ؟ بلند شرح سود پر برآمدات پر مبنی معیشت کا پہیہ کیسے چلے گا ؟ 

 گوہر اعجاز نے کہا کہ علاقائی ممالک کا مقابلہ کرنے کے لیے کاروبار ماحول دوست پیدا کیا جائے انڈیا میں شرح سود 5.5 فیصد اور بنگلہ دیش میں 10 فیصد ہے ،چین میں شرح سود 3 فیصد اور تھائی لینڈ میں 1.75 فیصد ہے ، مانیٹری پالیسی کا پاکستان میں 11 فیصد شرح سود کو برقرار رکھنا انتہائی محتاط ہے۔