ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سڑک پر نوجوان کو کچل کر مار ڈالنے کے بعد بھاگنے والی اداکارہ گرفتار

Hit and run case, road accident, movie actress arrested, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: مشہور  اداکارہ کو ایک  نوجوان کو گاڑی سے کچل کر ہلاک کرنے کے مقدمے میں گرفتار کر لیا گیا۔
  حادثے کے وقت اداکارہ خود گاڑی چلا رہی تھیں اور ایکسیڈنٹ کے بعد وہ حادثہ کی جگہ سے  فرار ہوگئیں تھیں۔
بھارتی فلم انڈسٹری کی مشہور  اداکارہ نندنی کشیپ کو  سڑک پر ٹکر مار کر بھاگ جانے کے مقدمہ میں گرفتار کرلیا گیا۔

میڈیا میں سامنے آنے والی تفصیل کے مطابق اس ماہ  25 جولائی کو گوہاٹی میں اداکارہ نندنی  کی گاڑی نے 21 سالہ نوجوان کو کچل کر شدید زخمی کردیا تھ، اداکارہ نندنی نے لڑکے کو ٹکر مارنے کے بعد گڑی روک کر اسے دیکھنے اور ہسپتال پہنچانے کی کوشش نہیں کی، اس کی بجائے وہ حادثہ کی جگہ سے بھاگ ہی گئی۔ دوسرے لوگ آئے تو انہوں نے شدید زخمی  نوجوان کو ہسپتال  پہنچایا۔ شدید زخمی نوجوان کو میڈیکل پروفینشلز نے زندہ بچانے کی بہت کوشش کی، چار روز تک اسے مرنے سے بچائے رکھا لیکن گزشتہ روز وہ زخموں کی تاب نہ لا کر انتقال کرگیا۔

نندنی کی گاڑی کے نیچے کچلے جانے والے  21 سالہ نوجوان کا ما، سمیع الحق ک ہے۔ وہ ایک  ٹیکنیکل کالج کا سٹوڈنٹ تھا اور تعلیم کے اخراجات پورے کرنے کے لئے  میونسپل کارپوریشن میں جزوقتی ملازمت کرتا تھا۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج سے ایکسیڈنٹ کی ریکارڈنگ ملنے اور عینی شاہدین کے بیانات کے بعد گزشتہ شب اداکارہ نندنی کو گرفتار کرلیا۔

 رپورٹس کے مطابق اداکارہ نے گرفتاری کے بعد  زخمی  سٹوڈنٹ کے علاج کے اخراجات اٹھانے کا وعدہ کیا تھا لیکن وہ اس پر عمل نہیں کرسکیں۔

 ریاست آسام میں طلبہ کی جانب سے ساتھی طالب علم کی ہلاکت پر احتجاج جاری ہے۔