( عثمان خان)خیبرپختونخوا سے سینیٹ کی نشست پر ضمنی انتخاب کل ہوگا،الیکشن کمیشن نے تمام تیاریاں مکمل کر لیں۔
سینیٹر ثانیہ نشتر کی خالی نشست پر خواتین کی مخصوص نشست کا انتخاب میں پی ٹی آئی کے دیگر امیدواروں کی دستبردار کی صورت میں مشال یوسفزئی مضبوط امیدوار ہونگی۔
سینیٹر ثانیہ نشتر کی خالی نشست پر خواتین کی مخصوص نشست پرانتخاب میں ن لیگ کی جانب سے صوبیہ شاہد امیدوار کے طور پر سامنے آئی ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کی راحیلہ بی بی نے ن لیگ کی حمایت کا اعلان کررکھا ہے۔
خیبرپختونخوا اسمبلی میں خواتین نشست کے لیے پولنگ کل صبح سے شروع ہوگی،145 ارکان اسمبلی ووٹ کاسٹ کرنے کے اہل ہوں گے۔