ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایف آئی اے کا شیخوپورہ پاسپورٹ آفس چھاپہ، 3 ملزمان گرفتار

ایف آئی اے کا شیخوپورہ پاسپورٹ آفس چھاپہ، 3 ملزمان گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک: ایف آئی اے کا پاسپورٹ ایجنٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور کی ٹیم نے شیخوپورہ پاسپورٹ آفس پر چھاپہ مارا، چھاپے کے دوران پاسپورٹ آفس کے ملازم سمیت 3 ملزمان گرفتار کرلئے۔

گرفتار ملزمان میں عابد محمود،نعمان ظفر اور فخر عباس شامل ہیں، ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمان کا تعلق شیخوپورہ کے مختلف علاقوں سے ہے۔

ملزمان شہریوں کو پاسپورٹ فوری بنوانے کا جھانسہ دے کر اضافی پیسے بٹور رہے تھے، ملزمان سے پاسپورٹس،ٹوکن سلپس، بینک چالان، رسیدیں ودیگر شواہد برآمد ہوئے۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا تھا کہ ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔