ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 موہلنوال میں میٹ پروسسنگ یونٹ پر چھاپہ, 2 ہزار کلو گوشت ضبط، یونٹ سیل

 موہلنوال میں میٹ پروسسنگ یونٹ پر چھاپہ, 2 ہزار کلو گوشت ضبط، یونٹ سیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 کلیم اختر:روہی نالہ موہلنوال میں میٹ پروسسنگ یونٹ پر چھاپہ مارا گیا، معاونِ خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب کی نگرانی میں ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ہزار کلو گوشت ضبط کیا، یونٹ کو سیل کر کے 2 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا۔
 سلمیٰ بٹ  کا کہنا تھا کہ سٹوریج کے انتہائی ناقص انتظامات، گندے بدبودار چلرزمیں گوشت کو سٹور کیا گیا تھا،ناقص غیر معیاری ،غیر منظور شدہ پیکنگ، لازم ریکارڈ عدم موجود پایا گیا، ملازمین کے میڈیکل نامکمل ،ٹریننگ سرٹیفیکٹ عدم موجود پائے گئے، حشرات کی روک تھام اور خاتمے کیلئے قوانین کے مطابق مناسب اقدامات نہ تھے۔

  معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ انتہائی لازم ٹمپریچر کنٹرول ریکارڈ نامکمل ہونے پر کارروائی کی گئی ،ناقص گوشت کا استعمال انسانی صحت کیلئے انتہائی مضر ہے۔

سلمیٰ بٹ  کا کہنا تھا کہ قوانین کے مطابق اصلاح نہ کرنے تک یونٹ کو بند کر کے جرمانہ عائد کیا گیا، خوراک کا کاروبار کرنے والے پنجاب فوڈاتھارٹی قوانین پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔