ویب ڈیسک: باجوڑ کے ضلعی ہیڈکوارٹر خار میں جمعیت علما اسلام کے جلسے کے دوران بم دھماکہ ج کے بعد نجی دورہ پر بیرون ملک گئے ہوئے جمعیت کے امیر مولانا ففضل الرحمان نے فوری طور پر وزیراعظم شہباز شریف سے فون پر رابطہ کیا۔
مولانا فضل الرحمان نے جےیوآئی کے اجتماع میں دھماکے پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو باجوڑ سے پشاور تک ہیلی کاپٹر فراہم کیا جائے، مولانا فضل الرحمان کے مطالبہ پر وزیراعظم نے فوری کارروائی کی اور زخمیوں کو باجوڑ سے پشاور ہیلی کاپٹر کے زریعہ بھجوانے کی احکامات جاری کردئیے۔
جمعیت علما اسلام کے ترجمان اسلم غوری نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمان نےبیرون ملک کا نجی دورہ منسوخ کرکے پاکستان واپس پہنچنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اسلم غوری مولانا فضل الرحمان نے فاٹا کے امیر رکن قومی اسمبلی مولانا جمال الدین اور اعلی حکام سے بھی رابطہ کیا اور تمام حالات کے بارے میں تفصیلات حاصل کی۔