ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 قیمتوں میں اضافہ، ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز نے ہڑتال کا اعلان کر دیا  

Lpg distributers,strike,City42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن نے قیمتوں میں اضافے کیخلاف ہڑتال کا اعلان کردیا۔ 

 ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کا لاہور میں ہنگامی اجلاس ہوا جس میں ڈسٹری بیوٹرز نے ایل پی جی کی قیمتیں بڑھانے والے مافیا کیخلاف پیر کے روز ہڑتال کرنے کا اعلان کردیا۔

 چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نے اجلاس میں کہا کہ یہ ہڑتال حکومت کیخلاف نہیں بلکہ ایل پی جی کی ناجائز قیمتیں بڑھانے والے مافیا کیخلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیر کے روز چار گھنٹے دکانیں بند رکھیں گے۔

 عرفان کھوکھر نے کہا کہ پیر کو لاہور سمیت ملک بھر میں 4 گھنٹے مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوگی جبکہ 5 اور 6 اگست کو ملک بھر میں مکمل ہڑتال کی جائے گی۔